02:42 pm
پاکستان کی معروف سیاسی جماعت کے سربراہ نے مولانا کے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا

پاکستان کی معروف سیاسی جماعت کے سربراہ نے مولانا کے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا

02:42 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف سیاسی جماعت کے سربراہ نے مولانا کے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا ، دلہن کون ہوگی ۔۔۔ مولانا کاآزادی مارچ قریب آتا جا رہا ہے اورپاکستان میں سیاسی بے چینی عروج پر ہے ۔ نیشنل اورانٹر نیشنل میڈیا پر مولانا چھائے ہو ئے ہیں ۔ تاہم مولانا کے آزادی مارچ کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر سننے کو ملی ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے
کہ مولانا فضل الرحمن کےآزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے اپنی شادی کے اعلان کو مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارشچ سے مشروط کر دیا ہے۔شادی سے متعلق جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔جمشید دستی کا کہنا تھا اکہ وہ جب خوشی کی تیاری کرتے ہیں ،کوئی مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے اب تو لوگ یہ بھی کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا وہ 2020ء میں سادگی سے شادی کریں گے۔جمشید دستی نے بیان میں یہ بھی دعا کی کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔ جمشید دستی نے اپنی ہونے والی بیوی سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم یہ واضح کیا ہے کہ وہ شادی کا ارادہ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں