03:18 pm
کپتان کی کوششیں رنگ لانے لگیں ،ایران کابڑا اعلان ،سعودی عرب بھی خوشی سے نہال

کپتان کی کوششیں رنگ لانے لگیں ،ایران کابڑا اعلان ،سعودی عرب بھی خوشی سے نہال

03:18 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایران اورسعودی عرب کے درمیان جنگ کے بادل چھٹتے نظرآرہے ہیںا س حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ایرا ن سعودی عرب کیساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ایرانی اورسعودی قیادت کومقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیامولانافضل الرحمٰن سےمذاکرات کے لیے کمیٹی قائم کی جائیگی جبکہ فروری میں بلدیاتی الیکشن کرادئیے جائیں گے ،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعداسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
وزیرخارجہ نے کہاکہ اگرخطے میں کوئی چپقلش ہوتی توصرف ایران اورسعودی عرب نہیں بلکہ ساری عالمی معیشت متاثرہوناتھی اوراس کااثرپاکستان پربھی پڑناتھا ،اس سوچ کومدنظررکھتے ہوئے وزیراعظم ایران گئے اورایران کے صدراوررہبراعلیٰ سے نشستیں ہوئی انہوں نے کہاکہ نشستیں بہت مفیدرہیں اورایران نے بڑی فراخدلی سے کہاکہ وہ سعودی عرب سےکوئی عداوت نہیں رکھتے معاملات کوسلجھاناچاہتے ہیں اورسعودی عرب سے مذاکرات کے لیے تیارہیں۔

تازہ ترین خبریں