03:22 pm
ساری تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ،ترک صدرنے دورہ پاکستان منسوخ کردیا

ساری تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ،ترک صدرنے دورہ پاکستان منسوخ کردیا

03:22 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترک صدررجب طیب اردگان پاکستان کادورہ منسوخ کردیا،رجب طیب نے 23اور24اکتوبرکوپاکستان کاخصوصی دورہ کرناتھا،ترک حکومت نے فیصلے سے متعلق حکومت پاکستان کومطلع کردیا۔تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان نے پاکستان کاشیڈول دورہ منسوخ کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدرکی جانب سے پاکستان کاشیڈول دورہ منسوخ کیے جانے کے فیصلے سے متعلق پاکستان کی حکومت کوبھی آگاہ کردیاہے
،اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے کیے جانے کا امکان تھا۔ ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ تاہم اب شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ترک صدر طیب اردگان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں