03:26 pm
ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے ہتک عزت کے دعوی کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے ہتک عزت کے دعوی کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا

03:26 pm

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی کا ہتک عزت کا دعویٰ خارج کردیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے ہتک عزت کے دعوی کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا۔عمران خان کی جانب سے وکیل شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔وزیراعظم کے وکیل شاہد گوندل نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ حنیف عباسی منشیات کے کیس میں سزا یافتہ ہیں،سزا یافتہ مجرم ہتک عزت کا دعوی کیسے کر سکتا ہے؟ ۔وکیل شاہد گوند ل نے کہا
کہ عمران خان کی حنیف عباسی کے خلاف گفتگو قانونی تھی،قانون کے مطابق گفتگو کرنے سے کسی کی ہتک عزت نہیں ہوتی،سزا یافتہ شخص کی ضمانت ہونے سے جرم ختم نہیں ہوسکتا۔بعدازاں دلائل سننے کے بعدعدالت نےوزیراعظم عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کا ہتک عزت کا دعوی خارج کردیا۔

تازہ ترین خبریں