04:39 pm
حکومت کا 19اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان ، یہ چھٹی کہاں کہاں ہوگی ، پاکستانی جان لیں

حکومت کا 19اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان ، یہ چھٹی کہاں کہاں ہوگی ، پاکستانی جان لیں

04:39 pm

xلاہور (نیوز ڈیسک)حکومت کا 19اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان ، یہ چھٹی کہاں کہاں ہوگی ، پاکستانی جان لیں ۔۔۔داتادربارعرس کی مناسبت سے 19اکتوبرکوماتحت عدالتوں میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار عرس کے موقع پر 19 اکتوبر کو ماتحت عدالتوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری سے چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے بھی
حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976 ویں عرس مبارک کی مناسبت سے 19اکتوبر بروزہفتہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اور ضلعی حکومت کے ادارے بند رہیں گے تاہم وفاقی اور سرکاری محکمے کھلے رہیں گے۔حضرت داتا گنج بخشؒ کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 18 اکتوبر کو رسم چادر پوشی اور دودھ کی سبیل کے افتتاح سے ہوگا۔

تازہ ترین خبریں