05:17 pm
پاکستان کا چار ملکوں کو جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کا چار ملکوں کو جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ

05:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی چین کی شراکت داری کے ساتھ تیاری کے بعد ان جنگی لڑاکا طیاروں کو چار ملکوں کو برآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ چار وں ملک ماضی میں دفاع کے شعبے میں بھارت کے اہم شراکت دار رہ چکے ہیں۔خبروں کی ایک معروف ویب سائٹ سیاست پی کے نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ پاکستان چین کے دفاعی اشتراک سے تیار کیے گئے جے ایف تھنڈر لڑاکا طیاروں کو اب میانمار، نائیجیریا، ملائیشیا اور آذر بائیجان کو بھی بھجوائے گا۔ مغربی دفاعی ماہرین نے قیاس ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے شعبے میں ان ممالک سے تجارتی معاہدے چا ر سے پانچ بلین ڈالرز تک ہوسکتے ہیں۔ اس اقدام کا فیصلہ پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ چین کے دوران ان کی عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران کیا گیا ۔ان ملاقاتوں میں اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ پاکستان فوجی ساز و سامان (Millitary hardware)کےلئے چین پر اپنا انحصار جاری رکھے گا۔
 
x جے ایف تھنڈر لڑاکا طیاروں کو اب میانمار، نائیجیریا، ملائیشیا اور آذر بائیجان کو بھی بھجوائے گا۔ مغربی دفاعی ماہرین نے قیاس ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے شعبے میں ان ممالک سے تجارتی معاہدے چا ر سے پانچ بلین ڈالرز تک ہوسکتے ہیں۔ اس اقدام کا فیصلہ پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ چین کے دوران ان کی عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران کیا گیا ۔ان ملاقاتوں میں اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ پاکستان فوجی ساز و سامان (Millitary hardware)کےلئے چین پر اپنا انحصار جاری رکھے گا۔

تازہ ترین خبریں