06:18 pm
میری مانیں، سینیٹ الیکشن والا فارمولہ اپنائیں

میری مانیں، سینیٹ الیکشن والا فارمولہ اپنائیں

06:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو طاقت کے زور پر روکنے کی کوشش کی گئی تو ملک میں انارکی پھیل سکتی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ کے موقع پر کارکنوں کو پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس یا پھر گرفتاریوں کے ذریعے روکنے کی کوشش کی
تو اس سے ملک میں انارکی پھیل سکتی ہے۔ اس کی بجائے فضل الرحمان کے آزادی مارچ کوروکنے کےلئے سینیٹ الیکشن والا طریقہ اپناناچاہیے۔