06:23 pm
نعیم الحق کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نعیم الحق کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

06:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس گمان میں تحریک انصاف کی قیادت کوووٹ دے کر حکومتی ایوانوں میں آنے کےلئے ان کا راستہ ہموار کیا تھا کہ کئی دہائیوں سے برسراقتدار مہنگائی، بیروزگاری، صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی، تعلیم اور دیگر سہولتوں کے فقدان کی جانب توجہ نہیں دے رہے تھے جس سے عوام اور ملک دونوں تباہ حالی کی جانب جا رہے تھے۔ اور لوگوں نے عمران خان اور تبدیلی کواپنی نئی امید سمجھ کو اپنانے کا فیصلہ کر لیا تھا
لیکن اس وقت جو صورتحال ہے اس پر تو خود حکومتی شخصیات بھی حکومتی ناکامی کا اعتراف کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ ایسے میں مشیر وزیر اعظم نعیم الحق کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر پاکستانی آگ بگولہ ہوجائیں گے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نعیم الحق کو ایک تفریحی مقام پر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے ہمراہ دو فنکار گٹاراور سازینہ بجا رہے ہیں۔او ر نعیم الحق بڑی ہی خاموشی کے ساتھ موسیقی نے آلات سے نکلنے والے اس راگ کے سحر میں خود کو غرق کیے ہوئے ہیں۔ اقراہاشمی نامی ایک سوشل میڈیا صارف کا کہناہے کہعوام کی مہنگائی سے جان نکل گئی اور یہ تان سین کی اولاد روک سٹار وزیر اعظم کا مشیر خاص موسیقی سے لطف اندوز ہو رہا ہے