06:47 pm
مولانافضل الرحمان نے حکومت کو گرفتاری کی پیشکش کردی

مولانافضل الرحمان نے حکومت کو گرفتاری کی پیشکش کردی

06:47 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلا م (ف) کے سربراہ کی جانب سے حکومت کو اپنی گرفتاری کی پیشکش کا انکشاف ہو اہے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈ ا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ انھیں گرفتار کر لیا جائے جس کو بنیاد بنا کر وہ کوئی واویلا کر سکیں لیکن حکومت کا ایسا کوئی بھی ارادہ نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئیں ہم انھیں بریانی ، حلوہ اور دوسری سہولیات بھی فراہم کریں گے
لیکن ریاست کے اندر ریاست بنانے دی جائے گی اور نہ ہی ڈنڈا بردار جتھوں کو برداشت کیا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کےلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔