07:44 am
 بھارت کی جنگی دھمکی کے بعد چین نے پاکستان کو کئی ارب ڈالرز کی خطرناک آبدوزیں پہنچا دیں

بھارت کی جنگی دھمکی کے بعد چین نے پاکستان کو کئی ارب ڈالرز کی خطرناک آبدوزیں پہنچا دیں

07:44 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پا کستان اور چین کی دوستی آسمان سے اونچی اور سمندر سے گہری سمجھی جاتی ہے جو حقیقت میں بھی ایسی ہی ہے ۔ چین نے ہمیشہ کڑے وقتوں میں پاکستان کی جس طریقے سے مدد کی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے پڑوسی، برادر اور دوست ملک چین نے دفاعی میدان میں پاکستان کی مزید مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حالیہ کچھ عرصے کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان اور چین دونوں ممالک کو مسلسل جنگ کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
بھارت کی جانب سے اپنی اوقات سے بڑھ کر دی جانے والی دھمکیوں کے باعث خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے۔ ایسی صورتحال میں پاکستان اور چین نے دفاعی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ایک نیا دفاعی معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو 8 جنگی آبدوزیں فراہم کی جائیں گی۔ ان جنگی آبدوزوں کی مالیت 4 سے 5 ارب ڈالرز تک ہوگی۔ چین کی جانب سے یہ جنگی آبدوزیں پاکستان کو مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ پاکستان نے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے چین پر اپنا انحصار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین معاشی میدان میں سپر پاور بننے کے بعد اب دفاعی انڈسٹری میں بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ایسے میں پڑوسی اور دوست ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان کیلئے یہ صورتحال بہت فائندہ مند ہے۔ جبکہ چین کی جانب سے پاکستان کو جدید جنگی ٹینک اور دیگر دفاعی آلات بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں