03:37 pm
اسلام آباد میں صورتحال خراب ہو گئی

اسلام آباد میں صورتحال خراب ہو گئی

03:37 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں صورتحال خراب ہو گئی ، برطانوی شہزادہ اور زشہزادی کو برطانیہ واپس جانے سے روک دیا گیا ۔۔برطانوی شاہی جوڑے کے طیارے کو موسم خرابی کے باعث ٹیک آف میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد کا موسم خراب ہونے کے باعث ایئرٹریفک کنٹرول نے جہاز کو انتظار کرنے کی ہدایت کردی، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے خصوصی طیارے میں موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنا دورہ لاہور مکمل کرکے واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔لیکن اسلام آباد کا موسم خراب ہونے کے باعث ان کے طیارے کو ٹیک آف میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرٹریفک کنٹرول نے شاہی جوڑے کے جہاز کو انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے خصوصی طیارے میں موجود ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کو شیڈول کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ تاہم اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے پرواز کی اجازت تاخیر سے ملی۔ واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ لاہورمیں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا ،شاہی جوڑے نے تین یتیم بچوں کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔

تازہ ترین خبریں