05:43 pm
ٖپاکستان کو فروری 2020تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

ٖپاکستان کو فروری 2020تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

05:43 pm

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کے اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ پاکستان کو فروری 2020تک گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیرس میں ہونے والے اجلاس میںبھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی کوششیں ناکامی اور نامرادی پر منتج ہوئی ہیں اور پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔بھارت نے پاکستان کے بلیک لسٹ نہ ہونے پر سفارش پیش کی
کہ پاکستان کو سخت وارننگ دی جائیں تاہم ایف اے ٹی ایف نے بھارتی سفارش کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیااور پاکستان کو کسی بھی قسم کی کوئی وارننگ جاری نہ کرنے کا بھی فیصلہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ بھارت پاکستان کو معاشی طور پر مفلو ج اور دنیا میں تنہا کرنے کےلئے ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کروانے کی تگ و دو کر رہا تھا۔

تازہ ترین خبریں