05:57 pm
 اگر کسی کے دل ودماغ میں ملک پر مارشل لاء مسلط کرنے کا ارادہ ہے تو تو آزادی مارچ کا رُخ اُن کی طرف موڑ دیا جائے گا

اگر کسی کے دل ودماغ میں ملک پر مارشل لاء مسلط کرنے کا ارادہ ہے تو تو آزادی مارچ کا رُخ اُن کی طرف موڑ دیا جائے گا

05:57 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے مارشل لاء لگانے کا سوچا تو آزادی مارچ کا رخ ان کی طرف موڑ دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بات میں بہت وضاحت کے ساتھ کر دیان چاہتا ہوں کہ اس سے پہلے جب ہماری اسٹیبلشمنٹ کوئی ماورائے آئین اقدام کرتی تھی یا آئین کو معطل کرتی تھی،تو وہ قوم کے سامنے خود کو نجات دہندہ کے طور پر پیش کرتی تھی۔
آج قوم جس قرب میں مبتلا ہے،قوم اس کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو سمجھتی ہے۔لہذا واضح طور پر ہماری بات سن لی جائے کہ اگر کسی کے دل ودماغ میں ملک پر مارشل لاء مسلط کرنے کر ارادہ ہے تو تو آزادی مارچ کا رخ ان کی طرف موڑ دیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ملک پر آمریت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں. ہمیشہ ڈکٹیٹرز نے بطور نجات دہندہ کے اس ملک میں آمریت کو مسلط کیا مگر آج حالات یکسر مختلف ہوچکے، آج قوم ملک میں پیدا نااہلی اور ناکامی کا قصوروار اسٹیبلشمنٹ کو ہی سمجھتی ہے لہذا واضح طور پر کہتے ہیں کہ ملک پر آمریت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبریں