05:58 pm
اسلامی دنیا دیکھ چکی ہے کہ کئی دہائیوں میں ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا، شاہد لطیف

اسلامی دنیا دیکھ چکی ہے کہ کئی دہائیوں میں ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا، شاہد لطیف

05:58 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کہتے ہیں کہ مسلم ورلڈ آرڈر یعنی مشرق وسطیٰ کے مسائل کو حل کرنے کےلئے وزیر اعظم عمران خان جو کردار ادا کررہے ہیں ۔ تمام اسلامی دنیا اس سب کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ مسلمانوں کا ہب ہےاور سعودی عرب اسلامی دنیا کا لیڈر ہے۔ مسلمان سعودی عرب اور ایران کے اختلافات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
عمران خان ان دونوں ملکوں کے تعلقا ت میں حائل رکاوٹیں دور کرکے ان کو قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں۔اوراس کوشش میں کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوچکی ہیں۔اللہ کی مدد ساتھ ہوئی تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔پوری اسلامی دنیا دیکھ چکی کہ پہلے فلسطین، پھر عراق ، پھر افغانستان، پھر مصر ، پھر لیبیا اور پھر شام میں کیا ہوا۔ اور اب ایران اور ترکی کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے۔کئی مسلمان ملکوں کے سربراہان کو ہوش آچکا ہے۔

تازہ ترین خبریں