06:27 pm
پی ایس 11لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا

پی ایس 11لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا

06:27 pm

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا لاڑکانہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ سے نکل گیا۔ پی ایس 11لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے امیدوار معظم عباسی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے جمیل سومر و کے خلاف اب تک کے 102پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی نے 23848ووٹ حاصل کیے ہیں
جبکہ پیپلزپارٹی کے جمیل سومر و کو 19823ووٹ ملے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار کی متوقع کامیابی پر حکومتی وزرا کی ٹویٹس آنا شروع ہو گئی ہیں ۔ علی زیدی کہتے ہیں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ لاڑکانہ کے عوام نے بدلہ لے لیا۔آج شہید ذوالفقار بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی۔

تازہ ترین خبریں