06:34 am
ہم فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دے دیں گے،وزیراعظم عمران خان

ہم فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دے دیں گے،وزیراعظم عمران خان

06:34 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا جس کے تحت نوجوانوں کو 10 ہزار روپے سے 50 لاکھ تک قرض مل سکے گا، نوجوانوں کو کاروبار، اعلیٰ تعلیم، ہنر کے مواقع دیے جائیں گے، نوجوان گھربیٹھے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔کنونشن سینٹراسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی جس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’کامیاب جوان پروگرام پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب جوان پروگرام کی سب سے اہم چیز میرٹ ہے،
پروگرام کا پہلا فیز شروع کیا جارہا ہے‘۔وزیراعظم نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے اس پروگرام کیلئے 100 ارب مختص کیے ہیں، یہ قرضے نوجوانوں کیلئے ہیں، 25 ارب روپے صرف خواتین کیلئے ہوں گے‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ ’ایک لاکھ تک قرضہ بلاسود دیا جائے گا، یہ قرضے 45 کمزور اضلاع میں دیے جائیں گے،5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک قرضے میرٹ پر دیے جائیں گے، قرضہ میرٹ پر ملے گا کوئی سفارش نہیں چلے گی، ہم نے سب کو قرض دینا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دے دیں گے اگر وہ میرٹ پر آگئے، مجھے پتہ ہے یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں