07:22 am
 فواد چوہدری سرکاری نوکریوں سے متعلق اپنے بیان پر قائم

فواد چوہدری سرکاری نوکریوں سے متعلق اپنے بیان پر قائم

07:22 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سرکاری نوکریوں سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں۔چند روز قبل اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ تھا کہ ہم اِس بات پر زور دے رہے ہیں کہ حکومت نوکریاں دے لیکن لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت کی طرف نوکریوں کیلئے دیکھنا شروع کردیں تو معیشت کا فریم ورک بیٹھ جائے گا
جس پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر کہا ہےکہ اگر ایک کروڑ نوکریوں کا کہا تھا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سرکاری نوکریاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کی فراہمی معیشت کا مستقل حل نہیں، بے دریغ سرکاری ملازمتیں دے کر اداروں کو دیوالیا کرنا پی پی اور ن لیگ کی حکومتوں کا وطیرہ تھا۔

تازہ ترین خبریں