10:38 am
علماء کی مدارس اصلاحات میں وزیراعظم عمران خان کومدارس اصلاحات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

علماء کی مدارس اصلاحات میں وزیراعظم عمران خان کومدارس اصلاحات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

10:38 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں علماء نے مدارس اصلاحات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور مولانا طاہر اشرفی سمیت دیگر علماء نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے
۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کشمیر سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران مدرسہ اصلاحات پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبریں