04:17 pm
حکومت ناجائز ہے تو مولاناصاحب کے بیٹے سے استعفیٰ دلوایا جائے، عثمان ڈار

حکومت ناجائز ہے تو مولاناصاحب کے بیٹے سے استعفیٰ دلوایا جائے، عثمان ڈار

04:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ٹی وی شو کےدوران جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو لاجواب کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اینکر کاشف عباسی کے سوال کے جواب میںمفتی کفایت اللہ نے کہا کہ بچے دو طرح سے پیدا ہوتے ہیں۔ ایک بغیر نکاح کے اور ایک نکاح کے بعد۔ کو بغیر نکاح کے پیدا ہوتے ہیں وہ ناجائز ہوتے ہیں
اس لئے وراثت کے حقدا ر نہیں ٹھہرتے ۔ اسی طرح یہ حکومت ناجائز ہے اور اسے اقتدارکاحق حاصل نہیں ہے۔ اس پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے جواب دیا کہ اگر بقول مفتی صاحب کے یہ حکومت بغیر نکاح کے بچے کی طرح ناجائز ہے تو اس میں مولانا اسد حمید کیا کررہے ہیں جو مولانا صاحب کے صاحبزادے ہیں۔اور مذہبی امور کی کمیٹی کے چئیرمین ہیں۔ اگر آپ اپنے ناجائز بچے والے بیان پرقائم ہیں تو ابھی قوم سے وعدہ کریں اور کل ہی ان سے استعفیٰ دلوائیں ۔