04:31 pm
لیہ میں 2 گاڑیوں کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق  16 زخمی

لیہ میں 2 گاڑیوں کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق 16 زخمی

04:31 pm

لیہ(آن لائن)سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ اور پنجاب کے ضلع لیہ میں 2 گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔کندھ کوٹ میں اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کار پر الٹ گیا،
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر پی پی ایل گیس فیلڈ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک اوورٹیک کرتے ہوئے کار پر الٹ گیا۔حادثے میں کار میں سوار 4 افراد حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ادھر لیہ میں پیر جگی کے قریب گاڑی الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔