08:07 am
ہسپتال کے ملازمین کو ہتھکڑیاں لگوا کر ان کیساتھ کیا کام کیا گیا ، پاکستانی آگ بگولا

ہسپتال کے ملازمین کو ہتھکڑیاں لگوا کر ان کیساتھ کیا کام کیا گیا ، پاکستانی آگ بگولا

08:07 am

اسلام آباد (احمد ارسلان) اندھیر نگری چوپٹ راج ۔۔ اس ملک کے وکیل خدا بن گئے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو ملازمین ہیومین ریسورس آفیسر عدیل اور آئی ٹی آفیسر بشارت کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران نے ہتھکڑیوں میں جکڑ کر وکلاء کے سامنے پیش کیا ۔ اور معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا ۔ دونوں ملازمین سے کچھ دن پہلے ہسپتال میں وکلاء سے جھگڑا ہوا جس میں وکلاء قصور وار تھے ۔سوشل میڈیا صارفین نے سول سوسائٹی ،وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی عثمان بزدار ،آئی جی پنجاب،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان،
چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور سے ایکشن لینے کی اپیل کر دی ۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا حکومت میں انصاف کے یہی تقاضے رہ گئے ہیں کہ لوگوں کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر اس طرح معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے گا؟کیا آئندہ یہی سمجھا جائے کہ اس ملک میں جس کو جو جی چاہے کرے۔