10:33 am
اہم شہر میں پاک فضائیہ کاجنگی طیارہ حادثے کا شکار، حساس ادارے اور ریسکیو کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

اہم شہر میں پاک فضائیہ کاجنگی طیارہ حادثے کا شکار، حساس ادارے اور ریسکیو کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

10:33 am

وزیر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر ، تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے کو حادثہ پیش آگیا ، وزیر آباد میں پاک فضائیہ کے طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں پاک فضائیہ کے مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی۔ طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے ۔ حکام کے مطابق طیارے نے وزیر آباد کے قریب دھان کے کھیت میں کریش لینڈنگ کی جس میں کپٹن احمد اور انسٹرکٹر سوار تھے۔
طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ حساس ادارے اور ریسکیو کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ تربیتی طیارے نے راہوالی کینٹ سے اڑان بھری تھی اور فنی خرابی کے باعث زرعی رقبے پر گر گیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔