03:38 pm
فیصل آباد کے ایک مزدور کو 1کروڑ 13لاکھ کا بجلی کا بل بھیج دیا گیا ، جانتے ہیں مزدور نے کتنے یونٹ استعمال کیے تھے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی کارگزاری کی ایک اور منفرد مثال سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو نے ایک معمولی مزدور کو 1 کروڑ 13 لاکھ کا ہوش رُبا بل بھیج دیا۔چند ہزار روپے کمانے والے مزدور پر یہ بل دیکھ کر غشی کی کیفیت طاری ہو گئی۔ حالانکہ بل پر استعمال شدہ یونٹ کی گنتی صرف41یونٹ درج تھی۔ یہ مزدور جھنگ روڈ کے علاقے 66دھاندرہ کا رہائشی ہے۔ مزدور نے ایک میڈیا چینل کو بتایا کہ اس کی تو دو وقت کی روٹی بمشکل پُوری ہوتی ہے وہ بھلا کہاں سے اتنی بھاری رقم فیسکو کو بل کی مد میں ادا کر پائے گا
۔حیران کُن بات یہ ہے کہ ایک کروڑ سے زائد رقم کا یہ بل صرف 41 یونٹس کے استعمال پر بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیسکو کی جانب سے صارفین کواوور بلنگ کی درجنوں شکایات موصول ہو چکی ہیں۔جس کے بعد ادارے کے اعلیٰ عہدے داروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس نوعیت کی اوور بلنگ کی شکایات کا جلد ازالہ کر دیا جائے گا۔ تاہم فیسکو انتظامیہ کی غیر ذمہ داری کی مزید شکایات سامنے آرہی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اوور بلنگ کی درستی کروانا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چُکا ہے، اہلکاروں کی معمولی سے غلطی کے باعث اُنہیں کئی بار شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فیسکو کے علاوہ دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بھی اوور بلنگ کی شکایات معمول بن کر رہ گئی ہیں۔ اس سے قبل فروری 2019ء میں وزیر اعظم عمران خان نے گیس کے زائد بلوں کی شکایات کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم کو فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 