11:12 am
 عوامی مقامات پر ان کے پھینکے ہوئے گند کو چینی مرد و خواتین اٹھانے لگے

عوامی مقامات پر ان کے پھینکے ہوئے گند کو چینی مرد و خواتین اٹھانے لگے

11:12 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ان دنوں میں کچرا صاف کرنے کی مہم کے چرچے ہیں تاہم اس حوالے سے پاکستانی بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا کا شکار ہیں ۔ کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ، حکومت اس معاملے میں بے بس دکھائی دیتی ہے اور عوام کی جانب سے مسلسل کچرا پھینکنے کا کام تیزی سے جاری و ساری ہے ۔ تاہم پاکستانیوں اور حکومت کے منہ پرزور دار طما نچہ پڑا ہے۔
ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور کے ایک پارک میں سے چینی باشندے کچرا چن رہے ہیں ۔ یہ ویڈیو سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں کیونکہ چینی باشندے جو گند اٹھا رہے ہیں وہ ہمارے پاکستانی بہن بھائیوں کی جانب سے پھینکا ہوا گند ہے ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کومنٹس کیے جا رہے ہیں کہ ہمیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو صاف رکھنے کی ذمہ داری ہماری ہے جبکہ ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو عوامی مقامات پر اپنے پھینکے گند کو حکومت پر ہی ڈال رہے ہیں ۔