01:23 pm
تحریک انصاف نے اپنی کارکردگی کی دھاک بٹا دی، معیشت رستم پہلوان بن گئی

تحریک انصاف نے اپنی کارکردگی کی دھاک بٹا دی، معیشت رستم پہلوان بن گئی

01:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے اپنی کارکردگی کی دھاک بٹا دی، معیشت رستم پہلوان بن گئی، 14ماہ میںتقریباً 4سال کا ریکارڈ توڑ دالا ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ، برآمدات اور ترسیلات زر میں قابل قدر اضافے کے علاوہ حسابات جاریہ کے خسارے میں تیزی سے کمی کو ظاہر کرتے ہوئے اشاریوں کے ساتھ ایک سال کے دوران قومی معیشت کا رخ موڑنے پر اپنی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ہے ۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کچھ ڈیٹا گراف کا بھی تبادلہ کیا ہے۔یہ ڈیٹا گراف اشارہ دیتا ہے کے براہ راست سرمایہ کاری میں 111.5 فیصد اور غیرملکی نجی سرمایہ کاری میں ایک سال کے دوران 194فیصد اضافہ ہوا ہے ،حسابات جاریہ کا خسارہ ستمبر میں 41 ماہ کی کم ترین سطح پر رہا جو 1.27 ارب ڈالر سے کم ہوکر259 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ایک سال کے دوران ملکی برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 18.6فیصد کمی واقع ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا توپاکستان کا حسابات جاریہ اور مالیاتی خسارہ بلندر ترین سطح پر تھا ۔ 2018ء میں پاکستان کا حسابات جاریہ اور مالیاتی خسارہ دونوں بالترتیب 18.25ارب ڈالر ( 2.26 ٹریلین روپی) کے ساتھ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر تھا۔ اسی طرح تارکین وطن نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مزید ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں جس سے رواں سال ستمبر کے دوران ترسیلات زر کے اشاریی17.6فیصد اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں