01:32 pm
آزادی مارچ کیلئے حکومت کی بنائی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہ پرویز خٹک نے کیا اعلان کردیا

آزادی مارچ کیلئے حکومت کی بنائی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہ پرویز خٹک نے کیا اعلان کردیا

01:32 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’مولانا کے کہنے پر وزیر اعظم پاکستان کا استعفیٰ ‘‘
آزادی مارچ کیلئے حکومت کی بنائی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہ پرویز خٹک نے کیا اعلان کردیا ۔۔۔حکومت کی جانب سے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے۔مذاکراتی کمیٹی کی سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے
کہ اپوزیشن والے ساتھ نہیں بیٹھتے اس کا مطلب ہے کہ ان کے دل میں چور ہے اور ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ اگر اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان ہے تو بات کرنا پڑے گی، وزيراعظم کا استعفیٰ ناممکن سی بات ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ چڑھائی کرنا چاہتے ہیں۔وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ افرا تفری ہوئی تو ذمہ د اری اپوزیشن والوں پر ہوگی، فضل الرحمان ریاست کے ستونوں پر حملے نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت ہر جماعت کے سینیئر لیڈر سے رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں