01:59 pm
گل بخاری نے عمران خان اور اسد عمر کی تصاویر پر اتنی گندی بات کہہ دی کہ ہم تو لکھ بھی نہیں سکتے

گل بخاری نے عمران خان اور اسد عمر کی تصاویر پر اتنی گندی بات کہہ دی کہ ہم تو لکھ بھی نہیں سکتے

01:59 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ گل بخاری کا شمار ان صحافیوں میں کیا جاتا ہے جو ہر معاملے میں اپنی آواز اٹھانا اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ ان کی گالیوں کی آمیزش زدہ گفتگو کو پاکستان میں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا تا ہے کہ ایک خاتون کو اس طرح کی زبان اختیار کرنا زیب نہیں دیتا ۔ اس حوالے یوں تو ان کے کئی ٹویٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں
تاہم گزشتہ روز انہوںنے ایک اورٹویٹ کیا جو اسد عمر اور وزیر اعظم عمران خان کے متعلق تھا ، گل بخاری نے ان دنوں کی تصاویر پر ایک افسوسناک کیپشن دیا ۔ انہوں نے لکھا ’’شکلیں دیکھو ان کی ۔ چوتئیے #ChaloChalo_IslamabadChalo‘‘ یہ ٹویٹ سامنے آتے ہی گل بخاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وہ عمران خان کیخلاف اس طرح کے محاذ کھول چکی ہیں ،چند ماہ قبل انہوںنے عمران خان کیخلاف ایسا ہی ایک ٹویٹ کیا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا ۔ گل بخاری نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں تین خواتین دکھائی دے رہی ہیں اور تینوں نے ہی ” سیاہ “ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہیں جبکہ وہ مسکرا رہی ہیں اور وزیراعظم کھانا کھانے کے ساتھ گفت و شنید بھی کر رہے ہیں ۔یہ عمران خان کی ذاتی نوعیت کی تصویر تھی جسے گل بخاری کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کر دیا گیا لیکن الٹا انہیں خود کو ہی لینے کے دینے پڑگئے اور ٹویٹر صارفین نے لفظوں کے تیر چلا دیئے ۔ گل بخاری نے اس تصویر کے ساتھ تحریر لکھی کہ ” یار یہ کیا ہے ؟“ ۔سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر نے جب یہ تصویر دیکھی تو انہیں بھی کچھ اچھی نہ لگی اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”کیوں کوئی خاتون تین خواتین کی تصویر اپ لوڈ کرتی ہے کسی ناخوشگوار چیز کو دکھانے کیلئے ؟میرا مطلب ہے کہ اختلافات ایک طرف ممکنہ طور پر ان کی بھی فیملیز ہوں گی ؟یہ افسوس کن ہے ۔“