07:15 pm
شہزادی کیٹ مڈلٹن کے مشرقی لباس نے پاکستانی داکارائوں کیلئے مصیبت پیداکردی

شہزادی کیٹ مڈلٹن کے مشرقی لباس نے پاکستانی داکارائوں کیلئے مصیبت پیداکردی

07:15 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)برطانوی جوڑا ایک مختصر مگر بھرپور دورہ پاکستان کر کے واپس چلا گیا ہے۔جہاں اس جوڑ ے کی حکومتی و نجی سطح پر آؤ بھگت کی گئی واں ان کے پہناوے اور لوگوںمیں گھل مل جانے کے رویے کو بھی ستائش کی نظر سے دیکھا گیا۔خاص طور پر برطانوی شہزادی کے مشرقی پہناوے کا خبروں میں بڑا چرچا رہااور اسی چرچے نے پاکستانی مداحین اور شوبز اسٹارز کو بھی آمنے سامنے لاکھڑا کیا۔
پاکستان کے دورے پر آئی برطانوی شہزادی کے مشرقی انداز کو جہاں خوب سراہا جا رہا ہے وہیں پاکستانی اداکارئوں کو ان کی مثال دیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا مشرقی انداز اپنانا پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی اداکارائوں کے لیے بھاری پڑ گیا۔مداحوں کی جانب سے پاکستانی اداکارائوں پر ان کے لباس کی وجہ سے کافی تنقید کی گئی جس سے تنگ آکر معروف اداکارہ منشا پاشا بھڑک اٹھیں۔اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مجھے شہزادی کیٹ مڈلٹن کا مشرقی انداز بے حد اچھا لگا مگر میں یہ پڑھ پڑھ کے تھک گئی ہوں کہ پاکستانی اداکارئوں کو شہزادی کیٹ مڈلٹن سے کپڑے پہننا سیکھنے چاہئیں‘منشا پاشا کا مزید کہنا تھا کہ ’گوروں سے متاثر ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ پاکستانی اداکارائوں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنائیں، شہزادی کیٹ مڈلٹن شاہی خاتون ہیں اور انہیں اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے لباس کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔‘ منشا پاشا کے ٹوئٹس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ایک خاتون صارف کا کہنا تھا کہ ’بات کپڑے پہننا سیکھنے چاہئیں کی نہیں ہے بلکہ بات یہ ہے کہ آپ اپنی ثقافت کو کیوں فروغ نہیں دیتیں؟ ہمیشہ مغربی لباس کا ہی چنائو کیوں کرتی ہیں؟ دنیا کے تمام لوگ اپنی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور آپ کو بھی یہی سیکھنے کی ضرورت ہے‘۔اداکارہ نے ان کے جواب میں کہا کہ ’برطانیہ کے لوگ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے شلوار قمیص پہننے پر کبھی یہ بات محسوس نہیں کریں گے کہ کیٹ مڈلٹن نے اپنی ثقافت کو ترک کرتے ہوئے یہ لباس پہنا مگر یہاں اگر کوئی ایسا کرے تو سب کو ایسا لگتا ہے کہ اس نے اپنی ثقافت کو چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی 

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی 

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

محرم الحرام کی آمد ۔۔۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئےتمام علما کا اتفاق ہوگیا 

محرم الحرام کی آمد ۔۔۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئےتمام علما کا اتفاق ہوگیا 

سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ حلیم عادل شیخ

سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ حلیم عادل شیخ

پروگرام لائیو ہے یا ریکارڈ شدہ ؟ سینئرصحافی کی وزیراعظم کو آزمائشی کال

پروگرام لائیو ہے یا ریکارڈ شدہ ؟ سینئرصحافی کی وزیراعظم کو آزمائشی کال

اساتذہ وطلباء کی ویکسین نیشن مکمل ہونے تک سکول نہ کھولے جائیں،وزیراعظم

اساتذہ وطلباء کی ویکسین نیشن مکمل ہونے تک سکول نہ کھولے جائیں،وزیراعظم