07:28 pm
 قوم ابھی وہ نہیں بھولی جب مولانا امریکی سفیر کو کہتے تھے کہ مجھے وزیراعظم بناؤ

قوم ابھی وہ نہیں بھولی جب مولانا امریکی سفیر کو کہتے تھے کہ مجھے وزیراعظم بناؤ

07:28 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قوم ابھی وہ نہیں بھولی جب مولانا امریکی سفیر کو کہتے تھے کہ مجھے وزیراعظم بناؤ، کیا ہونے والا ہے ، آزادی مارچ سے قبل بڑی خبر ۔۔۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے کیونکہ یہ بہت ہی نازک وقت ہے اور دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا امریکا کو کہتے تھے مجھے لاؤ، قوم ابھی وہ نہیں بھولی جب مولانا امریکی سفیر کو کہتے تھے کہ مجھے وزیراعظم بناؤ۔ شیخ رشید نے کہا
کہ فضل الرحمان نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور پھر الیکشن میں کود پڑے تھے، انہوں نے پہلے بے نظیر کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں وقت بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور دھرنا ابھی تک دھندلا ہوا ہے، مولانا اسلام آباد نہیں آئیں گے اور انہیں فیس سیونگ دی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دینی مدرسے ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں اور مجھے فضل الرحمان سے زیادہ دینی مدارس کی فکر ہے۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہمارے دینی مدرسے پہلے ہی مغربی میڈیا کی زد میں ہیں، مولانا ڈنڈا برداروں کو ایسے دکھا رہے ہیں جیسے دہشت گرد تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے دین کے مینار ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، مولانا اسلام آباد کی دھوپ میں دین کی قوتوں کو خراب نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ن لیگ والے ختم نبوت ﷺ کا قانون لا رہے تھے تو فضل الرحمان بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیر ریلوے نے دھرنے والوں کو خبردار کیا کہ نیشنل ایکشن پلان ان ایکشن ہے، جو یہ سمجھتا ہےکہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے سے مسائل حل ہو جائیں گے وہ عقل کا اندھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں خوشگوار حالات ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ اس بار جمہوریت کو شب خون لگا تو 400 سے 600 لوگ اندر ہوں گے: وزیر ریلوے وزیر ریلوے نے کہا کہ اس وقت جو ملکی سلامتی کے بارے میں فکرمند ہیں وہ سیاسی خلفشار پر بھی فکر مند ہیں، وہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جیسی تیسی معیشت ہے ملک کو چلنے دیں۔ جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا اب بھی گرے لسٹ میں ہے، جب بھی علماء نے تحریک چلائی تو مارشل لا لگا، اس بار جمہوریت کو شب خون لگا تو فیصلے جلدی ہوں گے اور 400 سے 600 لوگ اندر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سارے سیاسی چوہدری مر بھی جائیں تو فضل الرحمان کو اقتدار نہیں ملے گا، مولانا جن کے اشارے پر سیاست کھیل رہے ہیں ان کی سیاست بھی تباہ ہو گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ سارے سیاستدان ایک این آر او کی مار ہیں لیکن عمران خان کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات 21 سے 26 تک بہتر ہو جائیں گے، معاملات بہتر نہ ہوئے تو ذمے دار نواز شریف اینڈ کمپنی ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی وجہ ہم ہیں لیکن اس کے ذمے دار شریف برادران اور آصف زرداری ہیں۔ سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، ان لوگوں نے ملک کو صرف لوٹا نہیں بلکہ نوچا ہے۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے