03:07 pm
حکومتی حلقوں میں خوشی کے شادیانے ۔۔ تحریک انصاف کیخلاف مولانا کا آزادی مارچ

حکومتی حلقوں میں خوشی کے شادیانے ۔۔ تحریک انصاف کیخلاف مولانا کا آزادی مارچ

03:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف حکومت کیخلاف مولانا کا آزادی مارچ، ملک کی مشہور و معروف مذہبی شخصیت کپتان کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئیں ، دبنگ اعلان کر دیا ۔۔۔ جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے آزادی مارچ کیخلاف حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ طلباء کو سیاسی مقاصد اور مدارس کو دھرنا ، احتجاج یا مارچ کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورپیر نورالحق قادری اوروزیربحری امور علی زیدی نے جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات کی، جس میں ملک کے موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزراء نے مفتی نعیم سے آزادی مارچ کیخلاف حکومت کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔ جس پر جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے آزادی مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ مفتی نعیم نے کہا کہ طلباء کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ مدارس کو دھرنا ، احتجاج یا مارچ کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔