03:09 pm
ماں سے ملنے جانے والے بچوں پر چچا کا وحشیانہ تشدد

ماں سے ملنے جانے والے بچوں پر چچا کا وحشیانہ تشدد

03:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سسرالیوں سے روٹھ کر گئی ماں سے ملنے کیوں گئے ، اوکاڑہ میں چچا نے بچوں پر تشدد کی انتہا کر دی ، ویڈیو سامنے آتے ہی سردار عثمان بزداربھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔۔ تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے یہ جلادصفت انسان گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں کمسن بچوں پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ماں سے ملنے کیلئے جانے والے کمسن بھتیجوں کو چچا الٹا لٹکا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی اور بچے اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے، سفاک ملزم کے تشدد سے بچے تڑپتے رہے۔ زاروقطار روتےرہے۔وزیر اعلی کے نوٹس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ملزم کو فوری گرفتارکرلیا گیا