03:18 pm
وفاقی وزیر نے حکومت کونئے خطرے سے آگاہ کردیا

وفاقی وزیر نے حکومت کونئے خطرے سے آگاہ کردیا

03:18 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرسیفران شہریارآفریدی نےکہاکہ راناثناء اللہ کے خلاف گواہ اورثبوت موجودہیں لیکن اہلکاروں کی جان کوخطرہ ہے اس لیے کیس کواسلام آبادمنتقل کیاجائے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرسیفران شہریارآفریدی نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے راناثناء اللہ کو15کلوہیروئن سمیت گرفتارکیان لیگی رہنما کے خلاف ثبوت اورگواہ موجودہیں
،سیاسی ڈرگ ڈیلرکاٹرائل نہیں ہورہاان کاٹرائل جیل میں کیاجائے ،انہوں نے مزیدکہاکہ راناثناء اللہ کے ذرائع آمدن کاکچھ پتانہیں ن لیگی رہنما نے ابھی تک اپنے اثاثے کلیئرنہیں کرائے ،وہ اے ایف حکام کودھمکیاں دے رہے ہیں اہلکاروں کودی جانیوالی دھمکیوں کانوٹس لیاجائے اورکیس کواسلام آبادمنتقل کیاجائے۔