03:40 pm
مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبرآگئی

مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبرآگئی

03:40 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ وزیراعظم نےمہنگائی کاسخت نوٹس لیاہے انہوں نے مختلف وزارتوں سے مہنگائی پرقابوپانے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہاکہ سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی بدانتظامی کاشکارہورہے ہیں ،سندھ حکومت نے مقررہ وقت میں گندم کی خریداری نہیں
کی ،لوگ عوام کے وسائل پرسیاست چمکانے میں مصروف ہیں عوامی وسائل پرجلسہ کرنیوالے سندھ میں آٹامہنگاکرنے کانوٹس لیں ۔قبل ازیں انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ بلاول صاحب ہوش کے ناخن لیں ،اپنی کرپشن ذدہ ادائوں پرغورکریں ٹھنڈے دل ودماغ سے سوچیں ،بھٹواب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا،سرکاری وسائل سے کیے گئے جلسے عوامی جذبات کی عکاسی نہیں کرتے ،عوام نے ووٹ کی طاقت سے آپ کے بیانیہ کوزمین بوس کیا،ہمارے ادارے ہمارافخر،دفاع اورسلامتی کے ضامن ہیں۔