04:07 pm
 مردان: جائیداد کا تنازع، چچا زاد بھائی کی فائرنگ، بچی سمیت 5 افراد جاں بحق

مردان: جائیداد کا تنازع، چچا زاد بھائی کی فائرنگ، بچی سمیت 5 افراد جاں بحق

04:07 pm

مردان (آن لائن) مردان میں 7 منزلہ مکان کے تنازعے پر چچازاد بھائی نے فائرنگ کر کے ماں، 3 بیٹوں اور کم سن نواسی سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس نے 5 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ گوجر گڑھی نوے کلی میں رونما ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں۔ گزشتہ درمیانی شب مسلح ملزمان مقتولین کے گھر میں گھس گئے اور تکرار کے بعد فا ئرنگ کر دی
جس سے 55 سالہ شازیہ، اس کے 2 بیٹے 36 سالہ عابد علی، 26 سالہ ظفر علی، 17 سالہ سوتیلا بیٹا آصف اور 5 سالہ نواسی زرفشاں جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر د گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے 4 دفعات کے تحت 5 ملزمان عثمان شاہ، محمد علی، طاہر عرف خان، بلال اور عامر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔