09:29 am
ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کے ڈھیر لگتے ہی بھارت نے امن کا سفید جھنڈا لہرادیا

ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کے ڈھیر لگتے ہی بھارت نے امن کا سفید جھنڈا لہرادیا

09:29 am

راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک ) بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے جس میں 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے، کارروائی میں بھارت کے 2 بنکر بھی تباہ کر دیئے گئے۔ڈی جی آئی ایس پر آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت نے نوسیری اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
بھارت نے جورا،شاہ کوٹ اور نوسیر سیکٹرز میں شہری آبادہ کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی اور 3 شہری بھی شہید ہوئے جبکہ 2 فوجی اور 5 پاکستانی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔‎ اب تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی ہلاک اور زخمی فوجیوں کو اٹھانے کیلئے امن کا سفید جھنڈا لہراتے ہوئے پاکستان سے درخواست کی ہے ہمیں ہمارے فوجیوں کو اٹھانے دیا جائے اور ہم پر اس دوران حملہ نہ کیا جائے ۔ اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ یہ ساری باتیں بھارتی فوج کو پاکستانی آبادی کو نشانہ بنانے سے پہلے سوچنی چاہئے تھیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی ایسی ہر اشتعال انگیزی پر ہم بھارتی فوج کو کاری ضرب لگاتے رہیں گے ۔

تازہ ترین خبریں