01:39 pm
مولانا کوروکا گیاتو گوادرسمیت اندرونی، بین الاقوامی راستے بند ہوجائیں گے

مولانا کوروکا گیاتو گوادرسمیت اندرونی، بین الاقوامی راستے بند ہوجائیں گے

01:39 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار ریحام خان نے کہا ہے کہ مولانا کو روکاگیا، گوادرسمیت بین الاقوامی اور اندرونی راستے بند ہوجائیں گے، لیکن عین ممکن ہے حکومت ان کو روکنے کی حماقت ضرور کرے گی، بیوروکریسی اور پولیس بھی بڑی پریشان ہے، کہ مولوی حضرات آگئے تو ہم ان کو کیسے ہاتھ لگائیں گے؟ اگر کوئی سمجھتا ان کواسٹیبلشمنٹ سے کچھ مل جائے گا، تو3بار کے وزیراعظم نوازشریف سے سیکھیں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیوٹویٹ میں کہا کہ بیوروکریسی اور پولیس بڑی پریشان ہے، کہ مولوی حضرات آگئے تو ہم ان کو کیسے ہاتھ لگائیں گے؟
فورسز کی ویسے بھی مذہبی جماعتوں کے وابستگی کیونکہ سب مسلمان ہیں، مولوی ویسے بھی جہاں نماز پڑھی وہیں سوگئے،یہ بڑے سخت جان لوگ ہوتے ہیں۔عقل مندی یہ نہیں ان کو روکاجائے، عقل مندی یہ ہے ان کوہاتھ نہ لگایا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہیں بھی مذہبی کارڈ استعمال کرنے کی بات نہیں کی، وہ آزادی آزادی اور جمہوریت جمہوریت کی بات کررہے ہیں۔مولانا توآرہا ہے، اگر ہاتھ لگایا تو یہ بڑی احمکانہ حرکت ہوگی۔حکومت عین ممکن ہے وہ یہ غلطی کریں ، سندھ ، پشاور یا بلوچستان میں ان کو روک دیا تو اس سے بڑی غلطی نہیں ہوگی، اگر وہ اسلام آباد نہ بھی آئیں تو وہ اتنی دہشت پھیلا چکے ہیں کہ ابھی سے لوگ گھبرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں 2013ء سے بلوچستان جارہی ہوں، میں جنوبی پنجاب ، کے پی اورسندھ میں بھی جے یوآئی ف کا بھی جھنڈا دیکھا ہے، بلوچستان میں گوادر، ایران کی سرحد ہے۔ لیکن اگر آپ نے ان کو روکا اور راستے بند کیے تو آپ کے بین الاقوامی اور اندرونی راستے بند ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوبھی سیاستدان سمجھ رہا ہے کہ وہ مولانا کے ساتھ نہیں جائیں گے تو ان کو کہیں نہ کہیں سے کچھ مل جائے گا، وہ میاں نوازشریف سے سیکھیں،میاں نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے ہیں ، وہ اسٹیبلشمنٹ کو بڑی اچھی طرح جانتے ہیں کہ آئی جے آئی بھی بنی تھی۔وہ جانتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا کسی حکومت کیلئے کتنا کردار ہوتا ہے۔خوشی ہوئی کہ شہبازشریف نے بھی درست فیصلہ لیا ہے۔ نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو سے آغاز کیا، مریم نوازنے بھی اسٹینڈ لیا۔ اچکزئی اورحاصل بزنجوبھی جے یوآئی ف کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے