02:04 pm
 حکومت سے مذاکرات منسوخ

حکومت سے مذاکرات منسوخ

02:04 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (ف) اورحکومت کے درمیان ہونے والےپہلے باضابطہ مذاکرات منسوخ کر دیے گئے،اب متحدہ اپوزیشن کی طرف سے رہبر کمیٹی مذاکرات کرے گی۔حکومت مخالف آزادی مارچ کو روکنے کے لیے حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی اور گزشتہ روز مذاکراتی کمیٹی کے ممبر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبد الغفور حیدری کو ٹیلیفون کیا
۔جس کےبعد آج حکومت اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ملاقات طے تھی تاہم اب یہ ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے اور اب متحدہ اپوزیشن کی طرف سے رہبر کمیٹی مذاکرات کرے گی۔دوسری جانب رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے حکومت بات کرنا چاہ رہی ہے، دل آزاری کے باوجود حکومت سے مذاکرات کے لیے ہاں کی،مذاکرات کریں گے لیکن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے، انہوں نے روایات کا پامال کیا ،چیئر مین سینیٹ نے درخواست کی تو ہم نے اس کو قبول کیا،دیکھیں گے ان کی کیا تجویز ہیں ،ہمارا کوئی نیا مطالبہ نہیں ۔

تازہ ترین خبریں