02:06 pm
من موہن سنگھ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

من موہن سنگھ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

02:06 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی میڈیاکے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ وہ عام شہری کے طورپروہاں جائیں گے ،ذرائع کے مطابق یہ بات اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے دعویٰ کیاتھا
کہ من موہن سنگھ نے کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کادعوت نامہ قبول کرلیا۔وزیرخارجہ نے ملتان میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاتھاکہ من موہن سنگھ نے ان کادعوت نامہ قبول کرلیا۔ڈان نیوز کے مطابق من موہن سنگھ افتتاحی تقریب میںمہمان خصوصی نہیں بلکہ ایک عام شہری کے طورپرشرکت کریں گے ۔من موہن سنگھ کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گےپاکستانی حکام کولکھے گئے جوابی خط میں من موہن سنگھ نے کہاوہ افتتاحی تقریب میں توشرکت نہیں کریں گےلیکن ایک عام زائرکی طرح تاریخ گوردوارے کادرشن کریں گےمن موہن سنگھ بھارتی وزیراعلیٰ امریندرسنگھ کی قیادت میں آنے والے سکھ جتھے میں شامل ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں