02:21 pm
لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پربھارتی فوج کوناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پربھارتی فوج کوناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے

02:21 pm

راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی میڈیاکی جانب سے آزادکشمیرمیں مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانے کادعویٰ جھوٹ قراردیدیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے جھوٹے بھارتی میڈیاکوچیلنج کردیااورکہاکہ بھارتی میڈیانام نہادکیمپ پرحملے کاجھوٹادعویٰ کررہاہے بھارتی میڈیاپہلے مقبوضہ کشمیرتک رسائی حاصل کرےانہوں نےکہاکہ بھارتی میڈیامیں اگرہمت ہے توپاک فوج کی جانب سے پہنچائے جانیوالے نقصان کودکھائے
۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اورزخمیوں کولے جانے کی کوشش میں سفیدجھنڈالہرادیا۔جنرل آصف غفورنے کہاکہ بھارتی فوج کوبلااشتعال سیزفائرخلاف ورزیوں سےپہلے سوچناچاہیے بھارتی فوج کوعسکری آداب کااحترام کرتے ہوئے شہری آبادیوں کونشانہ نہیں بناناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانے کی آڑ میں معصوم شہریوں کونشانہ بنارہاہے ،بھارت کوسیزفائر کی خلاف ورزیوں پرہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے 24 گھنٹے کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

تازہ ترین خبریں