03:44 pm
 آزادی مارچ کوروکنے کےلیے خیبرپختونخواہ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا،اب مظاہرین کیسے آئیںگے اسلام آباد،بڑی خبرآگئی

آزادی مارچ کوروکنے کےلیے خیبرپختونخواہ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا،اب مظاہرین کیسے آئیںگے اسلام آباد،بڑی خبرآگئی

03:44 pm

پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخواہ حکومت نے مولانافضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کوروکنےکی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت 30اکتوبرسے موٹروے اورجی ٹی روڈ کوبندکردیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت نے مولانافضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کوروکنے کی منصوبہ بندی کوحتمی شکل دیدی ہے جس کے تحت مظاہرین کوبڑاہجوم بننے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی
اس کے لیے مارچ کے شرکاء کوشہرکی سطح پروکاجائیگاجب کہ سیکورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ،30اکتوبرسےموٹروے اورجی ٹی روڈ کوبندکردیاجائیگا۔دوسری جانب وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ہم مذاکرات کے لیے تیارہیں لیکن مولانااپناایجنڈاتوبتائیں ،کشمیرمہنگائی اورحلقے کھولنے کے معاملے پربات ہوسکتی ہے لیکن فضل الرحمٰن کاایجنڈاکچھ اورہے ہم انہیں لاشیں گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔