04:03 pm
سکھ برادری بھی میدان میں آگئی ،مولاناسے بڑامطالبہ کردیا

سکھ برادری بھی میدان میں آگئی ،مولاناسے بڑامطالبہ کردیا

04:03 pm

لاہور(ویب ڈیسک)سکھ برادری نے مولانافضل الرحمٰن سے اسلام آباددھرناملتوی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملکی حالات اورہمارے مقدس تہوارکے سبب وہ دھرناموخرکردیں ۔نجی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے سکھ برادری نے فضل الرحمٰن سے آزادی مارچ اوردھرناموخرکرنے کامطالبہ کردیا،سکھ رہنمائوں کاکہناہے کہ دنیابھر سے سکھ یاتری باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ رہے ہیں
تاہم فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے باعث ملک میں سیاسی افراتفری اورامن وامان کی فضامتاثرہوگی۔سکھ تنظیموںکاکہناہے کہ سکھوں نے باباگرونانک کاجنم دن منانے کے لیے بھرپورتیاریاں کی ہیں لیکن کینیڈ ا،یورپ ،امریکااوربالخصوص بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کی طرف سے دھرنے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کااظہارکیاجارہاہے ،مولانافضل الرحمٰن سےمطالبہ ہے کہ وہ اپنامارچ اوردھرناملتوی کردیںتاکہ سکھ یاتری پاکستان آکراپنی مذہبی رسومات اداکرسکیں۔