06:35 pm
تیمرگرہ،سوئی گیس کی عدم فراہمی پر اہلیان گاوں دانوہ  کی ایم این اے کے گھر کی گھیرائوکی دھمکی

تیمرگرہ،سوئی گیس کی عدم فراہمی پر اہلیان گاوں دانوہ کی ایم این اے کے گھر کی گھیرائوکی دھمکی

06:35 pm

تیمرگرہ (آن لائن ) سوئی گیس کی عدم فراہمی پر اہلیان گاوں دانوہ نے ایم این اے کے گھر کے گھیرائو کی دھمکی دیدی اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر گاوں مذکورہ کو سوئی گیس فراہمی کا کام شروع نہ کیا گیا تو دیر سے ممبر قومی اسمبلی محبوب شاہ کے گھر کے سا منے دھرنا دینگے۔ ان خیا لات کا اظہار گاوں دانوں کے عمائدین چئیرمین احمد صادق ، سید حضرت،غلام ربانی ، ڈاکٹر شعیب ، اسد اللہ ، سعید اللہ، نظیر محمد لالہ ، جاوید اقبال ،سیف اللہ خان ،
جنید خان ، اورنگزیب ودیگر نے گاوں دانوہ میں ایک گر ینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سوئی گیس کی پائپ لائن ان کے گاوں سے گزر گئی ہے اور ان کے گاوں سے کئی کلومیٹر اگے رباط کوسوئئی گیس فراہمی کا کام شروع ہے جبکہ ان کے گاوں کو محروم کر دیا گیا ہے جوکہ ان ساتھ ظلماور نا انصافی ہے انھوں نے کہاکہ ان کے گاوں کے لئے 8 مارچ 2019کوسروے بھی کی گئی تھی قرب وجوار کے تمام موا ضعات کو سوئی گیس فراہم کی گئی ہے لیکن گاوں دانوہ جو گنجان آباد علاقہ ہے ابھی تک سوئی گیس سے محروم ہے انھوں نے کہا کہ کوٹو ہائدل پاور پراجیکٹ کے لئے انھوں نے اونے پونے قیمتی اور زر خیزآراضیات دی ہے لہذا مذکورہ پراجیکٹ میں ان کے لوگوں کو بھرتی کیا جائے انھوں نے کہا کہ ان کے گاوں کے لئے واٹر سپلائی اسکیم اور ٹیوب ویل تعمیر ہو چکا ہے لیکن بجلی کی ٹرا نسفار مر کی عدم فراہمی سے مذکورہ منصوبہ التوا کا شکار ہے جبکہ عوام کو پینے کی پانی کی حصول میں سخت مشکلات کا سا منا ہے انھوں نے کہا گاوں دانوہ میں ملریا بخار نے وبائی شکل اختیار کی ہے اور گاوں مین سینکڑوں افراد اس میں مبتلا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں مچھر مار سپرے کر ایا جائے

تازہ ترین خبریں