06:41 pm
مولویوں کا مارچ خطرات سے خالی نہیں، بلاول بھٹو کو بھٹو کے جیالے نے سبق یاد کرا دیا

مولویوں کا مارچ خطرات سے خالی نہیں، بلاول بھٹو کو بھٹو کے جیالے نے سبق یاد کرا دیا

06:41 pm

اسلام آباد(آن لائن)تیرے ’’ نانا‘‘ کو اقتدار سے کس نے الگ کیا؟ مولویوں کا مارچ خطرات سے خالی نہیں، تاریخ گواہ ہے کہ شہید بھٹو کی شہادت بھی انہی کے سر ہے، بلاول بھٹو کو بھٹو کے جیالے نے سبق یاد کرا دیا، انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ایک بزرگ جیالہ نے بتایا کہ آپ بھٹو کے وارث ہیں تاریخ کا پردہ چاک کریں تو دیکھا جا سکتا ہے
کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے والد نے تحریک کا آغاز کیا جس پر بعدازاں شہید بھٹو نے معائدہ کیا اور بیرون ملک چلے گئے وطن واپسی پر جنرل ضیاء الحق نے مارشل لگ گیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اگر مارشل لا ء کے سامنے سینہ سپر نہ ہوتے تو انکی شہادت نہ ہوتی اس پر انکے خلاف مقدمہ بنا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا، بوڑھے جیال۔ نے بلاول بھٹو سے کہا کہ وقت باقی ہے سدھر جائیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے کہ فلسفہ کو سمجھیں، مولوی سے دور رہیں یہ احتجاج نہیں کچھ اور کرنے جارہے ہیں، بوڑھے جیالہ نے نوجوان لیڈر کو جنجھوڑ کر دکھ دیا جبکہ سخت فیصلے کئے جانے کا امکانہے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے مولانا کے دھرنا اور مارچ میں شرکت نہ کر نیکاحمتی فیصلہ کر لیا تھا۔

تازہ ترین خبریں