08:11 am
انتشار پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،طاہر اشرفی

انتشار پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،طاہر اشرفی

08:11 am

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک ) مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مدارس و مساجد کی تنظیموں نے آزادی مارچ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے
اور ایل او سی پر بھارتی افواج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما=ں نے پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام حافظ طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت وحدت امت علما و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں،ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، افواج پاکستان اور فوجی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا اور الزام تراشی کرنے والے بھارت اور اسرائیل کی خدمت کررہے ہیں، ایسے عناصر کا محاسبہ ہونا چاہیے، مدارس و مساجد کسی دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے اور کسی مدرسے میں چھٹی نہیں کی جائے گی۔