08:54 am
چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی  آئین میں ترمیم کی منظوری دیدی

چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کی منظوری دیدی

08:54 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو منظوری دیدی۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے پارٹی آئین میں ترمیم اور تنظمی ڈھانچے کی تشکیل نو کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے
۔جاری اعلامیے میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریجن کی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی نئے سرے سے تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیف اللہ نیازی کے مطابق سندھ میں ریجنز کی تشکیل کے لیے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں