09:54 am
مانچسٹر سےاسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون مسافر نے باقی مسافروں کی ناک میں دم کر ڈالا

مانچسٹر سےاسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون مسافر نے باقی مسافروں کی ناک میں دم کر ڈالا

09:54 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جہاز کا سفر عمومی طور پرپہلی بار سفر کرنےوالوں کیلئے مشکل ہوتا ہے اس لیے اکثر ایسے کیسز سامنے آتے رہے ہیں جس میں مسافروں کو بڑی مشکل سے سنبھالا جاتا ہے ۔آج مانچسٹر سے اسلام آباد آنےو الی پرواز میں ایک خاتون مسافرکی وجہ سے مسافر پریشان ہو گئے ۔ ہوا کچھ یوں کہ خاتون دوران سفر جہاز کے عملے اور جہاز میں سوار دیگر مسافروں کو تنگ کرتی رہی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر کو اچانک نفسیاتی دورہ پڑا ۔
خاتون نے عملے اور دیگر مسافروں کو تنگ کر کر کے سب کی ناک میں دم کر دیا۔ جس کے بعد جہاز میں ہی موجود ایک مسافر ڈاکٹر نے خاتون کو اینٹی ڈپریشن انجیکشن لگایا جس پر وہ تھوڑی بہتر ہوئیں اور جہاز میں صورتحال کنٹرول میں آئی۔ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں نے کہا کہ ان کی حرکتوں سے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے خاتون کو کوئی دورہ پڑا ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ بالکل ٹھیک معلوم ہوتی تھیں۔ زیادہ تنگ کرنے پر ڈاکٹر نے خاتون کو انجیکشن لگایا جس پر سب مسافروں نے اطمینان کا سانس لیا۔