12:35 pm
اب راویتی جنگ کی گنجائش باقی نہیں ، پاکستان کی جانب سے اعلان کر دیا گیا

اب راویتی جنگ کی گنجائش باقی نہیں ، پاکستان کی جانب سے اعلان کر دیا گیا

12:35 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)’’پاک فوج تیار رہے ‘‘اب راویتی جنگ کی گنجائش باقی نہیں ۔۔۔وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی طرح کی کاروائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔پاکستان کے پاس روایتی جنگ کی گجائش نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جس قسم کی کوئی جارحیت کرے گا ہم اس کو اسی قسم کا جواب دیں گے،بھارت روایتی جنگ کی تیاریوں میں ہیں لیکن اگر کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی کی گئی تو پاک فوج اور ہماری عوام تیار ہے۔ہم بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے،
بھارت جس طرح کا حملہ کرے گا اسے ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ مودی ایک بیوقوف شخص ہے جو بری طرح پھنس چکا ہے،کشمیری عوام پوری طرح سے باہر نکلے گی۔خیال رہے گذشتہ روز بھارت کی جانب سے ایل او سی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی جب کہ تین شہری شہید ہو گئے تھے۔بھارت نے جورا،شاہ کوٹ اور نوسیر سیکٹرز میں شہری آبادہ کو نشانہ بنایا۔کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گئے جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری بھی شہید ہوئے۔بھارتی اشتعال انگیزی سےپاک فوج کے دو جوان جب کہ پانچ شہری بھی زخمی ہوئے۔ پاکستان نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 9بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کے دو بنکرز بھی تباہ ہوئے۔جب کہ ڈی جی آئی ایس پی میجر آصف غفور نے بتایا کہ بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہو گیا ہے، بھارتی میڈیا نے مبینہ کیمپس کونشانہ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اخلاقی جرات سے پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نقصانات سامنے لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں صورت حال تک رسائی دینے کی بھی جرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام جھوٹے دعوے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ حالیہ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کے نقصان سے متعلق بھارت کا یہ جھوٹا دعویٰ بھی اپنے انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستانی میڈیا سے زمہ دارانہ رپورٹنگ سیکھے۔

تازہ ترین خبریں