01:16 pm
ہم نے آپ کی شہادت کا بدلہ 9بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کرکے لیا ہے

ہم نے آپ کی شہادت کا بدلہ 9بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کرکے لیا ہے

01:16 pm

لاہور (نیوز ڈیسک)گذشتہ روز بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی لانس نائیک زاہد اور پانچ شہری شہید ، پاک فوج کے دوجوان اور تین شہری زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے موثر جواب سے دو بھارتی بنکرز تباہ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر گذشتہ روز شہید ہونے والے لانس نائیک زاہد کو شاندار خراجَ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔لانس نائیک زاہد گذشتہ روز بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہوئے، جس کے نتیجے میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ وطن کی مٹی گواہ رہنا. وطنِ عزیز پاکستان کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے مردِ مجاہد کی عظمت کو سلام۔ایک صارف نے کہا کہ اس عظیم پیرو کو سلام، جس نے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جان کی قربانی۔ایک صارف نے شہید زائد کو وطن کی کا عظیم بیٹا قرار دے دیا۔اور دعا کی اللہ ان کی شہادت قبول کرے۔اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے گذشتہ روز شہید ہونے والے نوجوان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔جب کہ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی میجر آصف غفور نے بتایا کہ بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہو گیا ہے، بھارتی میڈیا نے مبینہ کیمپس کونشانہ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اخلاقی جرات سے پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نقصانات سامنے لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں صورت حال تک رسائی دینے کی بھی جرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام جھوٹے دعوے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں۔