05:17 pm
پاکستان میں لرزہ خیز حادثہ، ایم ایم بی بی ایس ڈاکٹر سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

پاکستان میں لرزہ خیز حادثہ، ایم ایم بی بی ایس ڈاکٹر سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

05:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پے در پے افسوسناک حادثات ، ایک ہی دن میں 15افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ پشاور روڈ پر پشہ پل کے مقام پر ٹریفک حادثہ، ڈاکٹر نسیم سیمت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ پشاور روڈ پر پشہ پل کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ڈاکٹر نسیم سیمت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق۔ جاں بحق افراد میں ڈاکٹر نسیم کے دو بچے،
دو بہنیں،اور ماں میں شامل ہیں۔جبکہ ڈاکٹر نسیم کی اہلیہ شدید زخمی ہیں جن کو سول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پنچایا گیا ہے۔حادثہ بس اور موٹر کار کے درمیان ہوا ہے۔ڈاکٹر نسیم ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال میں تعینات تھے۔واضح رہے کہ آج صبح میانوالی میں بھی ایک حادثے میں 9افراد جاںبحق ہوگئے ۔

تازہ ترین خبریں