03:50 pm
پاکستان کے اہم شہر میں سفاک باپ شبیر حیدر نے اپنی بیٹی قتل کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں سفاک باپ نے اپنی بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا، 6سالہ معصوم بچی کو قتل کرنے کی ایسی وجہ سامنے آگئی کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے ۔۔۔جہلم میں ایک سفاک شخص نے اپنی 6 سالہ معصوم بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ مشین محلہ میں دو روز قبل باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ملزم شبیر حیدرنے بیوی سے بات نہ ماننے کا غصہ بیٹی پر اُتار دیا۔ ملزم نے بچی کو گھر میں قتل کیا اور پھر لاش گلی میں لے آیا
۔ملزم نے بیٹی کے قتل کو ڈرامائی رنگ دینے کی کوشش کی اور پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران 6 سالہ حجاب فاطمہ کے گلے پر تیز دھارے سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھی ۔ پولیس نے کہا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو وقوعہ پر ملزم کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے پہلے بیان پر ہی شک ہوگیا تھا کہ یہ شخص جھوٹ بول رہا ہے ۔پولیس نے تفتیش اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش بیٹی کو گلا دبا کرقتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ بیوی نے بات نہیں مانی جس پر اس نے بیٹی کو قتل کردیا ۔ ملزم نے بتایا کہ میری اہلیہ زیارات پر جا رہی تھی تو بچی نے عین موقع پر والدہ کو منع کیا اور کہا کہ ماما آپ نہ جائیں۔ میری اہلیہ نے اس کی بات نہیں سنی اور کہا کہ میں نے اب جانا ہے۔مجھے میری بچی بہت پیاری تھی ۔ سوا چھ سال کے دوران میں نے آج تک اپنی بیٹی کو ڈانٹا تک نہیں۔ ملزم نے کہا کہ میں نے اس لیے اپنی بچی کو مارا کیونکہ اس کی والدہ اُس کی ایک بات تک نہیں مان سکی تھی۔ سفاک باپ نے بتایا کہ میں نے گلا دبا کر اور چہرے پر شاپر رکھ کر اپنی بیٹی کو قتل کیا۔ جس وقت میں نے اپنی بیٹی کا قتل کیا اُس وقت میری اہلیہ میرے بھائی کے گھر گئی ہوئی تھی اور اُس وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل